ڈجکوٹ میں ڈکیتی کی نان اسٹاپ وارداتیں،شہری خوفزدہ

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ڈکیتی کی نان اسٹاپ دن دیہاڑے وارداتیں ،شہری موٹر سائیکلوں ، موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دئیے گئے ، پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی ،نئے سال کے آ غا ز سے ہی تھانہ ڈجکوٹ میں ڈاکووں کا راج برقرار ہے اور سرعام مصروف ترین بازاروں میں ڈکیتی کی پے درپے وارداتیں رونما ہوئی ہیں تاہم گز شتہ روز تو حد ہو گئی درجن سے زاید وارداتوں میں شہری کا چنگ چی رکشہ ،موٹرسائیکلز اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔ چک نمبر87گ،ب کے قر یب اقبال اور محمد علی مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 35000ہزار روپے نقدی اور موبایل فون چھین لئے ،پھرالہ موٹ کے محسن علی ولد عبدالغفار سے 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پانچ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اسی مقام پر علی مرتضی ولد محمد شفیع سکنہ گڈیاں 72 سے ڈاکو پانچ ہزار روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ایک اور واردات میں سیم نہر پل پر عظیم سکنہ 88گ ب سے 16ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ تھانہ روشن والا کے علاقہ سے اشفاق نامی شہری سے 125موٹرسائیکل ،چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی گئی۔ فیصل آباد کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عمران سے چغل پورہ کے قریب رکشہ اور نقدی چھین لی گئی اور پھرالہ موڑ تا 87چک روڈ پر مسلح ڈاکو مختلف جگہوں پر ناکہ لگا شہریوں کو کئی گھنٹے لوٹتے رہے ،وارداتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شہری انتہائی پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں