فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر ز ونگ فیصل آباد،سابق صدر فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی رانامحمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ5فروری یوم یکجہتی کشمیر تحریک آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی ریاست اور نریندر مودی کی حکومت ساری انسانیت کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔ آزا دی کی تحریک اور جدو جہد کرنے والے حریت کے قائدین کو جیلوں میں بند کررکھا ہے ۔ لیکن بھارت کی بھول ہے کہ اس طر ح کے اقدام سے کشمیریوں کو جدوجہد سے روکا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے




