تحریک انصاف آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے ‘سردارایاز صادق

لاہور(بیوروچیف)حکومت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کردیا۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں