چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات

اسلام آباد(بیوروچیف) اوفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں