مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر3افراد کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے بنکوں سے رقم لیکر نکلنے والے موٹرسائیکل سوار کو گولی اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے’مضروبان کو ہسپتال منتقل کردیا’تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ منصور آباد کے رہائشی عمیر بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو اس کے تعاقب کرنے والے مسلح ڈاکوئوں نے روک کر نقدی چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہو لہان کردیا’جبکہ منصور آباد کا رہائشی عادل بینک سے رقم لیکر جارہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکوئوں نے رقم چھین کر مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔دریں ثنائ۔ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 66دھاندرہ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 18سالہ نوجوان زخمی’ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 66دھاندرہ کا رہائشی علی حسن ولد محمد اسلم اپنے کزن حیدر کے ساتھ موٹر سائیکل پر 64ج ب جا رہا تھا کہ 3کس نا معلوم ڈاکوئوں نے بلو موڑ کے قریب روکنے کی کوشش کی تو نہ رُکنے پر ڈاکوئوں نے 18سالہ نوجوان حیدر کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا فائرنگ سے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو کہ اب خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں