بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ جہاد مسلمان کا جذبہ ہے اور جہاد وقت کی ضرورت ہے اگر دہشتگردوں کیخلاف قوم نے حکومت اور پاک فوج کیساتھ ملکر جہاد نہ کیا تو دہشتگرد ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے ‘ بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر رد الفساد مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے’ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے اور ان کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے دنیا کو بتائے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے جو پڑوسیوں کیساتھ ہر روز نئی جنگ چھیڑ رہا ہے ‘ کشمیر میں بھارت کی دہشتگردانہ کاروائیاں زور پکڑ رہی ہیں اب اس کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جو افغانستان سے کاروائیاں کرکے پاکستان میں ہمارے جوانوں پر حملے کررہا ہے ‘ پاک فوج ملکر دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے جس طرح سرگرم ہے پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہئے’ انہوں نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسزکے جذبے کو سراہا اور کہا جس طرح وہ جوانمردی اور بہادری کے ساتھ فتنہ الخوارج کا صفایا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے’ پاک فوج کی ایسی شاندار پرفارمنس سے قوم کو حوصلہ ملتا ہے اور قوم محسوس کرتی ہے کہ ہماری فوج جاگ رہی ہے اور وہ کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار بیٹھی ہے’ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں شہادت کا رتبہ پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دی ہوئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو کر رہے گا’پاکستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا’ کابینہ اجلاس میںفیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں