شہری سے36لاکھ سود طلب کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماموں کانجن پولیس نے سادہ لوح شہری کو 11لاکھ ادھار دیکر سود سمیت 36لاکھ کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سودخوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 555 گ ب کے رہائشی سرفراز ولد مہر شیر محمد نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ وہ زمیندارہ کرتا ہے اور اس کا بیٹا اویس جو کہ نشہ کا عادی ہے۔ ملزمان سودخور شبرات خاں اور شیرخان سکنہ 498 گ ب نے ورغلا پھسلا کر کچھ عرصہ قبل بیٹے اویس سے سات عدد چیکس لے لئے اور مختلف کاغذات پر انگوٹھے بھی لگوائے تو اس بات کا علم ہونے پر مذکورہ ملزمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بلیک میل کرتے ہوئے سائل کے بیٹے کے ذمہ 11لاکھ روپے ادھار لینے کا بتایا۔ اور اس نے بڑی مشکل سے 11لاکھ کی رقم لیکر ملزمان کو دینے گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اصل رقم ہے اور اس پر 36لاکھ سود ہے وہ بھی ادا کرو۔ ورنہ آپکے بیٹے کیخلاف مقدمات درج کروا کر بے عزت کرینگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے 36لاکھ سود طلب کر رہے ہیں جس پر ماموں کانجن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں