عوام نے جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیا

لاہور (بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور سپہ سالار کی قیادت میں ملک ترقی اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ ہم تعمیر وترقی کا جشن بنا رہے ہیں دوسری طرف انتشاری اور فسادی ٹولہ جس کا رونا مقدر بن چکا یوم سیاہ بنا رہا ہے ۔ ملک دشمن مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ۔ یوم تعمیر و ترقی کے موقع پر حلقہ این اے 127 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا عوام کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ ان سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں