PTI والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی’ احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں نے اپنے 4 سال میں کچھ نہیں کیا۔پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، انہوں نے اپنے دور میں ملکی ترقی کا راستہ روکا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک اناڑی نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے اپنے 4 سال میں نوجوانوں سے روزگار چھینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں