پر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں’خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم ایک اور نومئی یا چھبیس نومبر دہرانے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی ، چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج ملکی ساکھ کو نقصا ن پہنچا نے کی کوشش ہے ۔ تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولہ ایک بار پھر چیمپئینز ٹرافی جیسے عالمی ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کے پر تول رہا ہے۔ ایس سی ا و کانفر نس کے دوران بھی انہوں نے انتشاری ڈ رامہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں