وارننگ کااثر،غلام محمد آباد میں دکانداروں نے تجاوزات ہٹانا شروع کردیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری’ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان’ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کے احکامات کی ر وشنی میں میونسپل آفیسر ریگولیشن حافظہ عظمت فردوس کے بھرپور اقدامات’مین بازار محمد پورہ’غلام محمد آبادمیں تجاوزات ہٹانے کیلئے وارننگ جاری’دُکانداروں نے از خود تجاوزات ہٹانا شروع کردِیں،تفصیل کے مطابق ڈویژنل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل آفیسر ریگولیشن حافظہ عظمت فردوس نے مین بازار محمد پورہ اور غلام محمد آباد میں تجاوزات ہٹانے کیلئے وارننگ جاری کی جس پر دکانداروں نے از خود تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے’واضح رہے کہ دُکانداروں نے پختہ تھڑے تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ عارضی تجاوزات قائم کررکھی ہیں جس کیوجہ سے خریداری کیلئے آنیوالے لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘تجاوزات مافیا کی دِیدہ دلیریاں اِس قدر بڑھ چکی تھیں کہ لوگوں کیلئے پیدل چلنا بھی دُشوار ہوگیا جس پر میونسپل آفیسر ریگولیشن حافظہ عظمت فردوس نے مین بازار محمد پورہ اور غلام محمد آباد میں تجاوزات ہٹانے کیلئے وارننگ جاری کی جس کا فوری اثر ہوا اور دُکانداروں نے اَز خود تجاوزات ہٹانا شروع کردی ہیں’عوامی سماجی حلقوں نے تجاوزات مافیا کیخلاف اقدامات کو سراہتے ہوئے اِس عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں