اسلام آباد(بیوروچیف)استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے اور پارٹی صدرکی منظوری سے پنجا ب چار زونز میں تقسیم کیاگیا ہے اورپارٹی صدر نے ساؤتھ کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری و نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی مرکزی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں و اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے،اب سیاست نہیں بلا تفریق خدمت کرنے کا وقت ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پارٹی سیکرٹریٹ میں گفتگوکر رہے تھے۔ ایم این اے گل اصغر بگھور کی عبدالعلیم خان سے ملاقات، آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر نامزد کئے گئے ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہونگے۔ پارٹی قیادت نے میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدرمقرر کر دیا گیا ۔ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی نو منتخب عہدیداروں سے ملاقاتیں، نوٹیفکیشن اور مبارکباد دی عبدالعلیم خان سے حافظ آباد سے عتیق گھمن اور لاہور سے رانا عثمان کی وفد کے ہمراہ ملاقاتیں ہوئیں۔ گوجرانوالہ سے میاں حمزہ، رحیم یار خان سے رانا راحیل کی بھی صدر آئی پی پی سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ استحکام پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے وفد کی پارٹی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔آئی پی ایس ایف کے صدر محمد افضل، جنرل سیکرٹری محمد سلیم، نائب صدر رانا نعیم اور فنانس سیکرٹری نقاش افضل شامل ہیں۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے نئے پارٹی عہدیداروں کو تنظیمی امور مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا۔پارٹی کے مرکزی رہنما رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار موجود تھے۔ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر و پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی۔




