پولیس مقابلہ میں مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

کمالیہ( نامہ نگار)مریم موڑ لنک روڈ 187 گ ب کمالیہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت سوھنا عرف لیاقت ولد بشیر احمد قوم بھٹہ سکنہ 724 گ ب تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ھوئی۔ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو انتہائی خطرناک اور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن نکلا ریکارڈ چیک کرنے پر سوھنا عرف لیاقت ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سمیت تھانہ ھڑپہ ، تھانہ کسوال ، تھانہ غلہ منڈی ضلع ساھیوال کے چوری ، ڈکیتی راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث پایا گیا ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں