دلبرداشتہ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

صفدرآباد(نامہ نگار)سادات کالونی صفدرآباد کے نوجوان طلحٰہ نے گھریلو ناچاکی پر خود کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا۔25 سالہ نوجوان طلحٰہ ارشد کا گھر میں جھگڑا ہوا جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے گھر میں موجود پسٹل کو اپنی کنپٹی پر رکھ کر فائر کر دیا۔اسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفدرآباد منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ جس کے بعد خودکشی کرنیوالے کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں