جڑانوالہ(نامہ نگار)موٹروے ایم تھری انٹرچینج پر کیری ڈبہ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں SPUاہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے ایم تھری چک نمبر 229گ ب انٹرچینج پر کیری ڈبہ ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں SPUاہلکار منصب ولد دین ساکن ننکانہ سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے اطلاع پر موٹروے پولیس نے لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں کے سپرد کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو انکے ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔




