نسل نو نسل کی تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ دینا بے حد ضروری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اساتذہ کی محنت سے مستقبل کے معمار طلبہ کا ستارہ فلک پر چمکتا ہے ‘ قابل اساتذہ بچوں کو پڑھا لکھا کر ڈاکٹر’ انجینئرز’ پائلٹ’ سائنسدان سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں’ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی نیوز ایڈیٹرڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک نے صفہ گرائمر سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے کیا’ انہوں نے سکول انتظامیہ اور ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مستقبل کے معماروں کو اس قابل بنایا کہ آج وہ اپنی اپنی کلاسوں میں پوزیشن لے رہے ہیں’ انہوں کہا کہ سکول کا ہر بچے کو اپنا بچہ تصور کرو گے تو ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہو گی’ تقریب سے رئیس ادارہ معظم خان نے کہا کہ ہم قابل اساتذہ کی مدد سے بہترین جدید تعلیم دینے کیساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کرتے ہیں’ فیصل آباد کا منفرد تعلیمی ادارہ جہاں بچوںمیں نظم و ضبط اور شاندار رزلٹ ایک ریکارڈ ہے’ والدین بے خوف اعلی تعلیم کیلئے بچو ں کو فوری داخل کروائیں-انہوں نے کہا کہ صفہ گرائمر سکول گذشتہ دس سال سے بچوں کی مستقبل کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جدوجہد کر رہا ہے’ دو کنال پر محیط صفہ گرائمر سکول میں ناصرف بچوں کے کھیلنے کیلئے کھلا میدان ہے بلکہ بچوں کی باقاعدہ جسمانی تربیت کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے’ انہوں نے کہا کہ صفہ گرائمر سکول میں طالب علموں کو نہ صرف جدید تعلیم سے روشناس کرایا جارہا ہے بلکہ اسکی کرنیں ننھے ذہنوں کو اسلامی تعلیم سے بھی منور کر رہی ہیں اس سلسلے میں صفہ گرائمر سکول کا سٹاف انتھک محنت اور خلوص دل سے کوشاں ہے’ آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں