فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب مرکز اہل حدیث راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ نومنتخب اراکین کابینہ سے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے سربراہ حافظ سلمان اعظم نے حلف لیا ۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالرشید حجازی امیر پنجاب ، مولانا محمد یونس آزاد ناظم اعلی مرکزیہ پنجاب ، علامہ معتصم الٰہی ظہیر ، علامہ رانا محمد شفیق خان پسروری، علامہ محمد علی یزدانی ، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالغفور جہلمی ، حافظ انعام الرحمن یزدانی صدر یوتھ فورس پنجاب ، حافظ شیخین توحیدی سیکرٹری یوتھ فورس پنجاب بھی موجود تھے۔ اہلحدیث یوتھ فورس کی مرکزی و صوبائی قیادت نے فیصل آباد کے معروف مذہبی و سماجی رہنما مولانا عبدالماجد معاذ کو اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیاہے۔ عبدالماجد معاذ نے بھی آج کی اس تقریب حلف برداری میں حلف اٹھایا ۔ بعدازاں انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے سربراہ حافظ سلمان اعظم سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنے کا بھرپور یقین دلایا۔ اس موقع پر عبدالماجد معاذ نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی ، ناظم اعلیٰ مولانا حافظ یونس آزاد سے ملاقات کی۔ مولانا حجازی نے عبدالماجد معاذ کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور سرپرستی کا یقین دلایا۔




