فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مو جودہ حالات میں ملک انتشاری سیاست اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ محب وطن سیاسی قیادت اور آئینی ادارے کا سلگتے مسائل سے نجات کیلئے باہمی افہام وتقسیم سے قوم کو قابل عمل روڑ میپ مہیا کر نا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات مسلم لیگ شہر کے سنیئر رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے تحریک انصاف کی احتجاجی کال کی مذمت کر تے ہوئے کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست نفرت سیاسی و معاشی عدم استحکام کا باعث ہے۔ نوجوان نسل کو تشدد انتشار اور بے داروی کی ترغیب دینے کی بجائے پی ٹی آئی قیادت ملک وقوم کی دائمی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت تعمیری سوچ کو فروغ دینے کیلئے اپنی توانائیاں استعمال کرے۔




