مخالف نے گولیاں مار کر محنت کش کو قتل کردیا

ڈجکوٹ (نامہ نگار )مشتعل شخص نے محنت کش کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، محنت کش عاطف بازار سے سگریٹ لینے گیا تھا موٹر سائیکل سوار مخالف رضوان نے عاطف کو گولیاں مار دیں ، گولیاں لگنے سے 44سالہ عاطف کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی ،واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 257ر،ب نئی آبادی میں پیش آیا، ملزم موقع سے اسلحہ سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے مقتول کی بہن طاہرہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں