3ایس ایچ اوز سمیت 4تھایندار نوکری سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے چارج چھوڑنے سے قبل تین ایس ایچ اوز سمیت چار تھانیداروں کو نوکری سے برخاست کر دیا، جبکہ متعدد کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے تبدیل ہونے کے نوٹیفکیشن ملتے ہی چارج چھوڑنے سے قبل اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او چک جھمرہ سب انسپکٹر ارسلان باری اور دو سابق ایس ایچ اوز علی اکبر اور شاہد اعوان کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی کی بناء پر سب انسپکٹر جعفر سندھو کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں سابق پی آر او اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید منیب احسن گیلانی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبدیل کر کے ضلع فیصل آباد اور او ایس آئی برانچ میں عرصہ دراز سے نائب او ایس آئی کے فرائض سرانجام دینے والے سب انسپکٹر سیف اﷲ کو تھانہ بلوچنی تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں