مشتعل افراد نے گولیاں مار کر 2خواتین کو زخمی کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو خواتین لہولہان ہو گئیں، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل بہنوئی نے گھر داخل ہو کر بھابھی’ 40سالہ زاہدہ زوجہ غلام شبیر کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 37 گ ب میں سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر مسلح ملزمان سکندر وغیرہ نے فائرنگ کر کے خاتون رانی بی بی کو بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں