چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

سرگودھا (بیوروچیف) اندرون شہر اور خصوصا گول چوک کے گردونواح میں کھڑے چنگ چی رکشے پولیس کے عملہ کا منہ چڑھا رہے ہیں اور ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی ملازم حسین نے کہا تھا کہ بیرون گول چوک کوئی بھی رکشہ گاڑی موٹر سائیکل کھڑا نہیں ہوگا دو دن افسران کی موجودگی میں ٹریفک پولیس نے بیرون گول چوک کاروائی کی اس کے بعد ایک مرتبہ پھر جگہ جگہ چنگ چی رکشے کھڑے ہیں ایک نہیں بلکہ پانچ پانچ چنگ چی رکشے لائن بنا کر ٹریفک کی روحانی میں رکاوٹ بن رہے ہیں جب انہیں کوئی شریف شہری راستہ دینے کے لیے کہے تو وہ ان کے گلے پڑ جاتے ہیں اور الٹا پولیس کو بھی گالیاں دیتے ہیں گزشتہ روز بھی گول چوک کے باہر چنگچی رکشاؤں کی ویڈیو اور فوٹو اتاری گئی تو چنگ چی رکشے والے میڈیا کے لوگوں کے گلے پڑ گئے اور ٹریفک پولیس کو بھی برا بھلا کہا شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اپنے قول پر عمل کروائیں اور بیرون گول چوک چنگ چی رکشے گاڑیوں موٹرسائیکل کو کھڑے ہونے پر پابندی عائد کریں اور یہاں پر مستقل ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات کیا جائے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر عثمان عتیق نے ایس پی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون گول چوک گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد کریں اور خصوصا گول چوک گرد و نوا ح میں چنگچی رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں