FICمیں دستیاب مشینری ہر حال میں فنکشنل ہونی چاہئے،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہترسے بہترین بنانے کے لئے اقدامات تیزکردیئے گئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ایف آئی سی کا دورہ کیااور ہسپتال انتظامیہ سے اہم ایشوز اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی میں سپیشلسٹ /ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں گے۔طبی مشینری،نئے اوپی ڈی بلاک ،سٹاف کی رہائش،ایمرجنسی کی توسیع اور پیتھالوجی لیب کی منتقلی کرائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ شارٹ فال کی تفصیل پر مشتمل سمری کمشنر آفس کے توسط سے اعلی حکام کو بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو دل کے عارضہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیمپیئن بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب مشینری ہر حال میں فنکشنل ہونی چاہیے۔عوام الناس کو کم فیس میں معیاری تشخیصی سہولت فراہم کریں۔انہوں نے دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لانے کا حکم دیا۔کمشنر نے ایف آئی سی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں