بارشیں نہ ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان ،کاشتکار پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ اور مضافات میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو شدیدنقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے کسان پریشانی کا شکار ہیں ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر اور مضافات میں بارشیں نہ ہونے سے شعبہ زرعی بری طرح متاثر ہوا ہے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے زراعت آفیسر فاطمہ اکمل کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خاص کر گندم کی فصل شدیدمتاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ایسے علاقے جہاں پر نہری پانی کی عدم دستیابی ہے وہاں پر جو بھی پانی میسر ہواسکا منصفانہ استعمال کریں پانی کا عمومی وقفہ خاص کر ریتلے علاقوں میں کم کردیں تاکہ فصل کی بہتر پیدوار حاصل کی جاسکے ۔اسکے علاوہ محکمہ زراعت کے آفس میں کسانوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں