غیر قانونی کرنسی میں ملوث ڈیلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FIAنے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔پکڑے جانیوالے ملزم خرم شہزاد کے اپنے اکائونٹس سے تقریباً 7کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم اکائونٹس سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں