عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو گرفتار

عارف والا(نامہ نگار) تھانہ احمدیار کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں22/KB پل کے نزدیک ناکہ لگاکر راہگیروں سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوئوں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ فائرنگ سے ایک ڈاکو علی احمد عرف علی شیرمیکن سکنہ77/EB زخمی حالت میں گرفتار ساتھی ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ احمدیار پولیس نے گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ایک راہگیرکو ہاتھ پائوں بندھے ہوئے بازیاب کروالیا تھانہ احمدیار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ڈاکوقتل اور راہزنی کی وارداتوں میں ضلع پاکپتن اور ضلع وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں