الخدمت فائونڈیشن کی مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم

جڑانوالہ (نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن کمیونٹی سروسز جڑانوالہ کے زیر اہتمام مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈاکٹر سعید احمد، سابق ممبر پنجاب اسمبلی رائے اعجاز حسین کھرل ، صدر الخدمت فائونڈیشن رانا عتیق الرحمن، صدر کمیونٹی سروسز رانا سلطان محمود خاں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن کمیونٹی سروسز جڑانوالہ کے زیر اہتمام مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کرنے کی تقریب کینال روڈ پر منعقد ہوئی۔تقریب میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد، سابق ممبر پنجاب اسمبلی رائے اعجاز حسین کھرل ایڈووکیٹ،صدر الخدمت فائونڈیشن رانا عتیق ایڈووکیٹ،صدر کمیونٹی سروسز رانا سلطان محمود خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی آفت آنے پر الخدمت فانڈیشن کے والینٹرز ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام کلین واٹر پراجیکٹ،کفالت یتامی،شعبہ تعلیم اور شعبہ ہیلتھ عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔تقریب میں معززین علاقہ کے علاوہ شہر بھر سے مخیر افراد نے بھی شرکت کی۔آخر میں امیر جماعت اسلامی پی پی 101زاہد حسین کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں