میونسپل ادارے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ سوشو اکنامک رجسٹری کی رجسٹریشن کا کام تیزکروائیں تاکہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج سے زیادہ سے زیادہ مستحقین استفادہ کر سکیں۔ انتظامی افسران اپنے اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کریں تاکہ ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو سکے۔ سرکاری اداروں میں زیر التوا این او سیز کو جلدی نمٹایا جائے ، چاروں اضلاع میں انسداد تجاوزات آپریشن اس کی روح کے مطابق جاری رکھا جائے۔ تمام بازاروں میں یونیفارم شیڈز اور بورڈز لگانے کے ساتھ ریڑھیوں کو سٹریم لائن کیا جائے نیز ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھانے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔ یہ احکامات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس میں جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز طبی مراکز کی ری ویمپنگ کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کروائیں۔ شہروں کی خوبصورتی پر بھی خاص توجہ دی جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلیٰ کے عوامی بہبود کے اقدامات کے تمام پہلووں پر نظر رکھیں نیز دیگر انتظامی امور کیساتھ ریونیو واجبات کے و صو لی کے اہداف کو بھی یقینی بنایا جائے۔ جہانزیب اعوان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزیدمتحرک کرنے اور مختلف ایجنسیوں سے فیڈ بیک لے کر عوام کو ہر ممکن ریلیف یقینی بنانیکی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں