گوجرہ(نامہ نگار) دومختلف واقعات میں دوشیزائوں کو اغواء کر لیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر345ج ب کی اللہ رکھی زوجہ مٹھو نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی 17 سالہ بیٹی صغراں بی بی کورفیق وغیرہ پانچ افرادمسلح پسٹل نے اغواء کر لیاہے ۔علاوہ ازیںچک نمبر279ج ب کے عبدالرحمن نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی 16سالہ بیٹی کشف نعیم کوعلی رضا وغیرہ 6افراد نے اغواء کر لیااور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان اورمغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




