صفدرآباد(نامہ نگار)ممتاز کاروباری شخصیت اور کونسلر میونسپل کمیٹی صفدرآباد رانا خالد محمود زرگرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب غلہ منڈی صفدرآباد میںمنعقد ہوئی جس میں خطیب پاکستان علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی آف سانگلہ ہل (خطیب جامع مسجد خالقیہ ) نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے ایصال ثواب کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا۔دعائے مغفرت کی گئی۔




