ڈولفن ٹیم پرفائرنگ کرنیوالے2ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی کے قریب ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی کے قریب ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے بھاگنے کی کوشش کی، مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ’ موبائل پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس پارٹی نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان ظہیر عباس ولد محمد شریف سکنہ نورپورہ اور فیضان اختر ولد فاروق سکنہ غوثیہ آباد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں