FICچوتھی منزل پر قائم وارڈ مکمل فعال بنانیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کودرکار سہولیات سے آراستہ کرنے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے جس سے مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولتوں میں وسعت آئے گی۔کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سابق وزیر مملکت/ نگران انچارج ایف آئی سی چوہدری عابد شیر علی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا۔کانفرنس ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دی۔کمشنر نے بتایا کہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی اینڈ سرجری کو مزید سہولیات سے ہمکنار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی چوتھی منزل پر قائم وارڈ کو مکمل فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال کے اندر کینٹین کو باہر منتقل، اینجوگرافی مشینوں کے لئے حکومت پنجاب سے رابطہ،ڈاکٹرز کی بھرتی /پرائیویٹ ڈاکٹرز کی ہائرنگ کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کے پروگرام پر بریفنگ لی۔ کمشنر نے عابد شیر علی کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اورآن گرائونڈ اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار سروسز فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں