انسانی سمگلرز کیخلاف FIAکا ایکشن لازمی ہوچکا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد، صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور، چیئر مین مرزا اشرف مغل اور سینئر رہنمائوں نے لیبیا میں ایک اور کشتی ڈوبنے اور پاکستانیوں سمیت 65 افراد کے جاںبحق ہونے پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریفکی سخت ہدایات کے باوجود انسانی سمگلر ز اپنے مکروہ کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں 3 ماہ میں یہ مسلسل تیسرا کشتی حادثہ ہے سمندر میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کے سانحات میں اضافہ ہو رہا ہے اس حوالے سے انسانی سمگلروں کے خلاف وزارت داخلہ کے اور FIA کا بھرپور اور موثر ایکشن لازمی ہوچکاہے جو ان کے خاتمہ تک جاری رہنا چاہئے سینئر رہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ، مرزامظہر صدیق بیگ ،ثمریز سومی ، مر زاافضل مغل ،حاجی شمشاد علی،ایس ایم ایوب ، چوہدری ارشد گجر ،چوہدری اشرف گجر ،غلام نبی بٹ، چوہدری شاہد ندیم ،رائوہاشم علی اوردیگر نے کہا کہ و زیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی سربراہی میںملک میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سد باب کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی کے قیام سے امید بندھی تھیچوہدرسمندر میں دوبنے ی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے سمگلروںکے خلاف جس قدر ہو سکے سخت ترین کارائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں