یونین کونسلز کے دفاتر کو عوامی خدمت کا مرکز بنا رہے ہیں،نادیہ فاطمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ نے سٹی یونین کونسل نمبر41،اور 42کے دفاتر کی تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے باقی ماندہ کام بھی تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید اور فالتو ملبہ کو ساتھ ساتھ ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز کے دفاتر کو حقیقی معنوں میں عوامی سروسز کے دفاتر بنانا ترجیج ہے اس ضمن میں عمارات کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں