اے سی تاندلیانوالہ ازکا سحر کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیا نو ا لہ ازکا سحر کی بھرپور کاروائیاں۔تفصیلات کے مطا بق تاندلیانوالہ کے علاقہ کنجوانی میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ از کا سحر کی کاروائیاں جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے کنجوانی کے مختلف بازاروں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کی اور سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیا نو ا لہ ازکا سحر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے آپریشن کو مزید سخت کیا جائے گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ کہیں پر بھی پرائس کنٹرول کے حوالے سے کوئی بھی وائلیشن نہ ہونے دیں مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اپنی شکایات ان تک پہنچائیں تاکہ ان کی شکایات پر بروقت کاروائی کی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں