کاروباری تنازعات،چالاک ملزمان کا3تاجروں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان 3تاجروں کے 3کروڑ سے زائد رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق نیو سول لائن کے رہائشی اطہر اشفاق نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم زین حبیب نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 80لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ مقامی تاجر عبداﷲ مشتاق نے کوتوالی پولیس کو درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم خالد نے 95لاکھ کی رقم کاروبار کیلئے ادھار حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا، بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں سول لائن پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں جمیل شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم احسان اﷲ نے 35لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جیک دیا جوکہ جعلی نکلا۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں