مزدا ٹرک اور ٹرالر میں تصادم،3افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) مزدا ٹرک اور ٹریلر کے مابین تصادم میں 3افراد زخمی ہو گئے،مزدا ٹرک بے قابو ہو کر دیوار میں جا ٹکرایا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سیدوالا روڈ پر کوٹ کبیر کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک اور ٹریلر کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3افراد گوہر اقبال ساکن 63گ ب،نذیر ساکن راجن پور اور ثناء اللہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ حادثہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرایا۔ پولیس تھانہ صدر نے گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں