انسانی اسمگلنگ ،ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کا کارندہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈمیں ملوث 3رکنی گینگ بے نقاب۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کی انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت عظیم شہزاد کے نام سے ہوئی ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔ ملزم کو جڑانوالہ، فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث تھے، ملزم نے گلف انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریڈ کے نام سے غیر قانونی ایجنسی بنائی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم عظیم شہزاد سادہ لوح شہریوں کو دبئی، سعودی عرب اور یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے ازبکستان کے 13، دبئی کے 30ویزے اور یو اے ای کے 13ورک پرمٹ برآمد، ملزم کے قبضے سے رومانیہ کے 10جعلی ویزے بھی برآمد۔ ملزم کے قبضے سے پاسپوٹس کی کاپیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹ کاشف ریاض اور نوید انجم کے ساتھ مل کر متاثرین کو ازبکستان، سعودی عرب اور دبئی بھجواتے ہیں۔ ملزمان بعد ازاں متاثرین کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے لگا کر یورپ بھجوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملزمان کم پیسوں میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں