عمیر ٹاؤن میں نوجوان قتل،نشئی نے بھاوج کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ عمیر ٹائون میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے مخالف اور رقم نہ دینے پر نشئی نوجوان نے بھاوج کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت ٹائون کے علاقہ عمیر ٹائون میں اسد عباس نامی نوجوان کی بعض ملزمان کے ساتھ عداوت بازی چلی آ رہی تھی۔ آج صبح مسلح ملزمان نے موقع پا کر فائرنگ کر کے اسد عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ترکھانی کے علاقہ 44 گ ب میں نشئی نوجوان خلیل نے رقم نہ دینے پر فائرنگ کر کے بھابھی پروین بی بی کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں