انچارج چوکی علی پور بنگلہ نے منشیات فروش کو قابو کرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر سوا کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیا الحق کی ہدایت پر ڈویژن جڑانوالہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ایس پی کی ہدایت پر انچارج چوکی علی پور بنگلہ تھانہ صدر جڑانوالہ رانا شاہجہان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت منشیات فروش سجاد حسین کو حراست میں لیکر سوا کلو چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد بارے پولیس کو اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں