قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ،2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے دو افراد لہو لہان ہوگئے،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،بچیانہ علاقہ562گ۔ب کے رہائشی نسیم اختر نے بتایا کہ اسکے بیٹے بلال عمر کا ملزمان ذیشان اصغر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزمان نے بلال کو گولی ما ر کر زخمی کردی اجبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب کے عبدالستار نے بتایا کہ عداوت کی بنا پر مشتعل ملزمان رضوان وغیرہ نے گھر پر فائرنگ کی تو گولی لگنے سے اسکا بیٹا امجد بری طرح زخمی ہوگیا بعدازاں مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں