گھریلو جھگڑوںسے تنگ نوجوان کا اقدام خود کشی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نوجوان نے خود کو گولی مار کر لہو لہان کرلیا،مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ75ج۔ب جوہل کے رہائشی محمد عظیم ولد گلزار کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں بند کرکے خود کو گولی مار بری طرح زخمی کرلیا،فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میںپہنچے تو عظیم خون میں لت پت پڑا تھا جس پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں