چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں سے ایک کروڑ60لاکھ روپے ہتھیا لیے،منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جو کہ کیش نہ ہوسکے’ مدینہ ٹائون کے رہائشی عامر عباس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شفیق نے80لاکھ کا کپڑا خرید کر بدلے میں چیک دیا تو وہ بینک سے کیش نہ ہوسکا۔قصبہ ماموں کانجن کے رہائشی عبدالحق نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شکیل نے کاروبار کیلئے ساڑھے34لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی،بٹالہ کالونی کی رہائشی منزہ بی بی نے بتایا کہ ملزم شہزاد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 20لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کرلی ،پیپلز کالونی کے رہائشی عمر فاروق سے ملزم نے15لاکھ لیکر واپس نہ کیے اور کوتوالی روڈ کے رہائشی غلام سرور کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان الحسن نے کچھ عرصہ قبل16لاکھ کی رقم کاروبار کیلئے لیکرواپس نہ کی رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں