نامور ٹیچر ندیم عباس کی اوپن ہارٹ سرجری،کوتھم میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ فیصل آباد(COTHM)۔نامور ٹیچر بابائے ہاسپٹیلٹی سر ندیم عباس کی پچھلے دنوںاوپن ہارٹ سرجری ہوئی اللہ نے انکو نئی زندگی دی، آج COTHM کالج میں انکی صحتیابی کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکے صاحبزادہ حافظ محمد امجد (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان ) تھے، اس موقعہ پر نئے آنے BATCHکے طلبا وطالبات کاOrientation session بھی تھا، انکو خوش آمدید کہا گیا اور لاہور میں منعقدہ انٹر نیشنل کلنری چیمپئن شپ میں سلور اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو مہمان خصوصی حافظ امجد، ڈائریکٹر کوتھم شیخ اعجاز احمداور مسز سر ندیم عباس نے میڈلز پہنائے، تقریب کے اختتام پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے سر ندیم کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کروائی جسمیں کالج سٹاف، ملازمین، طلبا وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اللہ کریم ندیم صاحب کو اور جتنے بیمار ہیں سب کو صحت کاملہ عطا کرے ،(آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں