حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات یقینی بنائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباخواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اورسینئر رہنمائوںنے حکومت پر زور دیا ہے کہ تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے بلا تاخیر ایکسپورٹ ایمرجنسی کا اعلان کرے اور صنعت و تجار ت کی ترقی وبزنس میں آسانی کیلئے تاجروں کو بینکوں کے ذریعے کریڈت انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے انہوں نے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمت میںنا قابل برداشت اضافہ کی منظوری دینے پر تشویش اور اسکی مذمت کرتے ہوئے اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کوعالمی مالیاتی ادارے کے ہر فرمان پر بلا چون و چرا عمل کرنے کی روش ترک کرکے کچھ فیصلے عوامی مفادات اور لوگوں کی سکت و قو ت خر ید کو سامنے رکھتے ہوئے بھی کرنے چاہئیں تاکہ مہنگائی کے دو پاٹوں میں مسلسل پسنے والے عوام کو کچھ سکھ کا سانس مل سکے انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کی روشنی میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرنے والوں کو اپنے دعووں کی پاسداری کرنا ہوگی اور عوام کو بجلی ،گیس ، پٹرول مہنگا کرنے اوراربوں روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنیکا عندیہ دینے کی بجائے ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہاکہIMF کی ڈکٹیشن پر بجلی،گیس ،تیل کی قیمتوں میںاضافے اور ٹیکس کی بھر مار پر پورے ملک میںموجودہ حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کیخلاف شور برپا ہے اسکے باوجود نجانے حکمران کس زعم میں مبتلا ہے کہ انتہائی ڈھٹائی سے عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں انہوںنے کہا کہ اسوقت پوری قوم بد ترین مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکومت قیمتیں بڑھانے سے گریز کرے بصورت دیگر مزید مہنگائی سے بجلی ،ٹرانسپورٹیشن اور پیداواری لاگت سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں گرانی کا ایک نیا دہانہ کھل جائیگااور مہنگائی کا نہ رکنے والاسلسلہ مزید سر چڑھ کر بولے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں