ڈکیتی،راہزنی ،چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج پھر87وارداتیں،2خواتین 5لڑکوں کو اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج ‘آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ مزید87 مقاما ت پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورا ت ، نقدی،قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے،جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین اور5لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ غلام رسول ٹائون کے رہائشی ندیم کے بیٹے زوہیب،پیپلز کالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے معین کے بھائی،سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری کی رہائشی شہناز کوثر کا بیٹا فائق،چک جھمرہ کے علاقہ118ر۔ب کی رضیہ بی بی کا بیٹا تنویر،صدر کے علاقہ الٰہی آباد کے شمشاد کے بیٹے سلمان اور تاندلیانوالہ کے علاقہ400گ۔ب کی افشاں بی بی کی بیٹی(ت)کو ملزمان محمد یار وغیرہ ،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ223ر۔ب کے ظفر اقبال کی اہلیہ(ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔دربار بابا نور شاہ ولی کے قریب احسان الحق سے جھپٹا مار کر پرس،بھوآنہ بازار کے قریب تنویر اختر سے جھپٹا مار کر فون،کوتوالی روڈ پر عبدالقیوم سے نقدی و فون چھین لی،بانساں والی گلی کے عابد شفیق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے،رشید آباد کے اشتیاق کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے،راجبا ہ روڈ پر عبدالرحمن سے نقدی و فون،راجہ ٹائون کے قریب عدیل سے10ہزار و فون،محلہ صادق آباد میں سعید انجم کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری،محلہ مراد آباد کے عمران سے 36ہزار و فون،محلہ عثمان غنی کے افضل سے نقدی و فون،بلال ٹائون میں احسان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،ستیانہ روڈ ریکس سٹی کے قریب خرم رضا سے15ہزار و فون،کوہ نور چوک میں فہد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،اسٹیشن چوک کے قریب فیضان علی سے نقدی و فون چھین لیا،غلہ منڈی سمندری کے ساجد محمود کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،212گ۔ب کے رحمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،400گ۔ب کے قریب فخر عباس 50ہزار و فون،541گ۔ب کے توصیف کی حویلی سے مویشی،روشن والا بائی پاس کے قریب بلال سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،لائلپور گیلریا کے قریب سمیع اللہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،چباں روڈ پر سعدیہ نصیر سے جھپٹا مار کر پرس،ملت روڈ پر مطہر مجید سے نقدی و فون،گرین ٹائون کے اسد اقبال سے17ہزار و فون،شیخوپورہ روڈ پر جاوید کنڈہ کے قریب حسنین سے25ہزار و فون،1ج۔ب رام دیوالی میں انور کے گھر کا صفایا کردیا گیا،6ج۔ب عابد حسین سے نقدی ،طلائی انگوٹھی چھین لی،7ج۔ب میں زوہیب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،سامان لوٹ لیا۔سمال اسٹیٹ کے قریب صابر حسین سے30ہزار و فون،120ج۔ب کے ابرار سے نقدی و فون،یوسف ٹائون کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کر فون،بوسٹر روڈ پر راحیل سے نقدی وفون،لاثانی پلی کے قریب شہر یار سے موٹرسائیکل،196ر۔ب کے رفیق کے ڈیرہ سے مویشی،گرین ٹائون کے عدیل سے موٹرسائیکل و نقدی و فون،ڈھڈی والا کے بشیر احمد سے10ہزار و فون،65ج۔ب کے عمران سے18ہزار فون،امین پو رکے شان کا گھر لوٹ لیا،حسنین نگر والا کے الیاس سے23ہزار و فون،240روڈ پر آصف علی سے جھپٹا مار کر فون،105گ۔ب کے شفاقت علی سے نقدی و فون،433گ۔ب کے نوشیر سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون چھین لیا۔39گ۔ب کے جاوید کے ڈیرہ سے بکرے،384گ۔ب کے اویس سے نقدی و فون،216ر۔ب کے ذوالقرنین کی دکان سے سامان چوری471گ۔ب کے شہزاد سے نقدی و فون،192ر۔ب کے احسن کی دوکان سے سامان چوری،محلہ قائد آباد کے راشد محمود کا گھر لوٹ لیا،175گ۔ب کے خالد بشیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،گندے کھوہ کے قریب مجاہد سے نقدی طلائی انگوٹھی،چناب گارڈن کے قریب شان علی سے پرس،امام بارگاہ چوک کے قریب فیصل عباس سے25ہزار و فون،گلشن رفیق کالونی کے قاسم علی سے موٹرسائیکل،268ر۔ب کی بسماء کا گھر لوٹ لیا۔کوٹ عمرفاروق کی رشیدہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،239ر۔ب کے قاسم سے نقدی و فون،ہمایوں نگر کے عامر سے نقدی و فون،خانو آنہ چوک میں ارشد سے15ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ پر عظیم سے موٹرسائیکل نقدی و فون اور دیگر وارداتوں میںلاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں سرکلر روڈ سے مظہر،نگینہ پٹرول پمپ کے عقب سے بوٹا،سدھو پورہ کے ندیم،آدم چوک سے ثنائ،196گ۔ب کے خلیل،قصبہ تاندلیانوالہ کے حمید الحسن،عبدالرحمن ،سول ہسپتال تاندلیانوالہ سے طلحہ،546گ۔ب کے صدیق،254ر۔ب کے اصغر،اقبال ٹائون سے سلیمان ،مجاہد ہسپتال کے جمشید،غلام محمد آباد کے شفاقت علی ،گٹ والا کے قریب عمران،محلہ گارڈن کے قادر منظور،66ج۔ب کے ابرارحسین،58ج۔ب کے ندیم،علوی پارک کے شاہ زیب ،چناب گارڈن کے حسن علی،بوہڑ چوک کے یاسین،نواز شریف پارک سے مبشر،فائن مارکیٹ کے بلال،40کوٹھیاں کے عبدالستار،229ر۔ب کے ولائت علی،یوسف ٹائون کے عثمان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں