سکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے خاتون بری طرح زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ مرضی پورہ میں سکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے خاتون بری طرح زخمی ہو گئی، مضروبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرضی پورہ گلی نمبر5 کی رہائشی عشرت زوجہ جاوید اقبال سودا سلف لینے دکان پر جا رہی تھی راستے میں سکیورٹی گارڈ قیصر سے اچانک گولی چل گئی تو گولی خاتون کے جسم میں پیوست ہو گئی تو سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں