مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی

گوجرہ( نامہ نگار)دومختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت تین افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ اڈا پینسرہ کا اشرف اپنے تیرہ سا لہ بیٹے عامر کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر گوجرہ منڈی سے کینو لے کر پینسرہ کی طرف جا رہے تھے کہ پینسرہ روڈ پر بھٹہ سٹاپ کے قریب فیصل آ باد سے گوجرہ آ نے وا لی تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں انکا رکشہ الٹ گیا اور دونو ں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیں موچیوالہ روڈکے چک نمبر354 ج ب کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل رکشہ آیاجس کی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںچک نمبر362ج ب کا17سالہ نوجوان محمد طلحہ شدید زخمی ہو گیا ۔ جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا جہا ں پر انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ بس ڈرائیوراور رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے۔تھانہ صدر وسٹی پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں