ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اے ایس آئی عامر شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم کے خلاف ناجائز اسلحہ گن 223بور اور گولیاں رکھنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ جیون خان نے کاروائی کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزمان محمد ناسر اور محمد اجمل کے قبضہ سے پسٹلز 30بور اور گولیاں برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں