خاتون قتل،خاوند’ساس’سسر کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو قتل کر نے کے الزام میں خاوند،ساس اورسسرمقدمہ کی زد میں آگئے ۔چک نمبر476گ ب سمندری کے عمران خان نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ دررج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی ہمشیرہ زر ینہ بی بی کی شادی چار سال قبل چک نمبر418ج ب کے محمد وسیم سے ہوئی تھی جس کا5ماہ کا ایک بیٹاہے وسیم اس کی ہمشیرہ سے اکثر لڑائی جھگڑاکرتا تھاکہ گزشتہ روزبھی ان میں جھگڑاہواجس پر وسیم نے اپنے والدمحمد حنیف،اپنی والدہ زلیخاں بی بی کے ساتھ مل کراس کی ہمشیرہ کو تیزاب پلایاان کے ساتھ دو نامعلوم افراد بھی تھے ۔جسے ٹی ایچ کیو سے مخدوش حالت میںالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیاجس کی اطلاع پا کرہم الائیڈ ہسپتال پہنچے جہاں پر اس کی ہمشیرہ نے سارا واقعہ بتایاجہاں پروہ جاں بحق ہو گئی ۔ملزمان نے اس کی ہمشیرہ کوتیزاب پلا کرناحق قتل کیاہے ۔تھانہ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں